ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : بی پی ایل کارڈ رکھنے والے غیر مستحق افراد فوراً اپنے کارڈ واپس کریں ، ورنہ کی جائے گی قانونی کارروائی ۔ تحصیلدار کا اعلان

بھٹکل : بی پی ایل کارڈ رکھنے والے غیر مستحق افراد فوراً اپنے کارڈ واپس کریں ، ورنہ کی جائے گی قانونی کارروائی ۔ تحصیلدار کا اعلان

Tue, 29 Jun 2021 18:46:10    S.O. News Service

بھٹکل 29/ جون (ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے  متنبہ کیا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود غریبوں کے لئے مخصوص کیے گئے بی پی ایل راشن کارڈ جن لوگوں نے غیر مجازی طور بنوا رکھے ہیں ایسے فراد فوراً اپنے راشن کارڈ تحصیلدار دفتر میں واقع فوڈ ڈپارٹمنٹ میں واپس لوٹائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    تحصیلدار روی چندرا  کی طرف سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ خط غربت سے نیچے جینے والوں کے لئے بی پی ایل اور انتاودیا راشن کارڈ کے ذریعے سرکاری مدد کے طور پر راشن اور دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، لیکن معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم رہنے والے بہت  سارے خاندانوں نے بھی غیر مجازی طور پر ایسے کارڈ بنوا رکھے ہیں، جس سے ایک طرف غریبوں اور مفلسوں کا حق مارا جارہا ہے تو  دوسری  طرف حکومت کو بڑا نقصان ہورہا ہے۔ اس پس منظر میں ایسے غیر مجازی کارڈ منسوخ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مرتبہ ایسے افراد کو خود سے کارڈ واپس لوٹانے کا آخری موقع دیا جارہا ہے جس کے بعد محکمہ کی طرف سے ایسے کارڈ رکھنے والوں کا پتہ لگا کر اسے منسوخ کرنے اور قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

    تحصیلدار کے اعلان کے مطابق مندرجہ ذیل زمرے کے افراد اور خاندان بی پی ایل کارڈ رکھنے کے اہل نہیں ہوتے :
۱۔ سفید بورڈ والی چار پہیہ گاڑیوں کے مالک    
۲۔ جن کی ذاتی ملکیت میں شہری علاقہ میں 1000 اسکوائر فٹ سے زائد احاطہ کی پکی عمارت ہو۔ یا دیہی علاقہ میں 3 ہیکٹر زمین ہو۔
۳۔ سرکاری / نیم سرکاری ادروں/ کارپوریشنز/ کوآپریٹیو سوسائٹی / کارخانے/ امدادی اسکولوں اور یا کالجوں کے ملازم یا وظیفہ یاب ملازم ہوں ۔ 
۴۔ ٹھیکیدار، کمیشن ایجنٹس، دکان مکان جیسی عمارتیں کرایے پر دینے والے، ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازمین
۵۔ انکم ٹیکس، سروس ٹیکس، ویاٹ اور پروفیشنل ٹیکس وغیرہ ادا کرنے والے خاندان / تاجر اور اے پی ایم سی کمیٹی میں رجسٹرڈ بیوپاری
۶۔ جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 1.20 لاکھ روپے سے زائد ہو
۷۔ صرف راشن کارڈ حاصل کرنے  کے لئے جوائنٹ فیملی کو الگ الگ خاندان بتا کر ایک سے زائد کارڈس بنوانے والے افراد اور
    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے غیر مجاز کارڈ ہولڈرس کا پتہ لگانے کے لئے وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس کے علاوہ جن گھروں میں لوگ فوت ہوچکے ہیں ، ان کے نام بھی اپنے راشن کارڈ سے خارج کرنے کی کارروائی پوری کریں۔


Share: